وزیر اعظم نریندر مودي نے آج بالی ووڈ کے سینئر اداکار اوم پوری کے اچانک انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ "وزیر اعظم نے اوم پوری کے انتقال
پر گہرے صدمے
کا اظہار کرتے ہوئے فلموں اور تھیئٹر میں ان کی شراکت کو یاد
کیا ہے"۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے بہترین اداکار اوم پوري کا آج سویرے
ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔